۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید هاشم الشخص عالم شیعه عربستانی

حوزہ/ سعودی عرب کے مقامی ذرائع نے اس ملک کےصوبہ الاحسا میں ایک ممتاز شیعہ عالم دین سید ہاشم الشخص کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی سکیورٹی فورسز نےآج  پیر 7دسمبر کو اس ملک کے شہر الاحسا میں سعودی شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید ہاشم الشخص کے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ شیعہ عالم دین کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے اس پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جہاں علامہ الشخص رہتے ہیں اور انہوں نے حملے یا گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ علامہ سید ہاشم الشخص سعودی عرب کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین ہیں جو اس ملک کے مشرقی خطے میں شیعوں کے درمیان اعلی علمی اور معاشرتی مقام رکھتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  سعودی فورسز نے مشرقی سعودی عرب میں شیعہ صوبے قطیف میں واقع العوامیہ شہر کے جنوب میں امام حسین ؑمسجد پر حملہ کیا اور اس کو گھیرے میں لے لیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .